پاک فوج کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد افغان طالبان نے سول آبادی پر حملے شروع کر دیئے، خواتین سمیت 5 افراد زخمی
باجوڑ میں افغان طالبان کے حملے
باجوڑ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد، افغان طالبان نے سول آبادی پر حملے شروع کر دیئے۔ اس واقعے میں خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکس ویل نے بھی آئی پی ایل نہ کھیلنے کا اعلان کردیا
زخمیوں کی تعداد اور صورتحال
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، افغان طالبان کی جانب سے فائر کئے گئے گولے باجوڑ کے علاقے لغڑئی اور گرد و نواح میں گرے۔ باجوڑ میں مارٹر گولے گرنے سے 5 افراد زخمی ہوئے، جن میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمی افراد کو خار ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ افغانستان کی جانب سے حملے کے خلاف باجوڑ کے عوام میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی لڑکی نے نوکری کا جھانسہ دے کر3پاکستانیوں کو تھائی لینڈ میں اغوا کروا دیا
پاکستان کی فوجی کارروائی
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج افغان طالبان کے بزدلانہ حملوں کا مؤثر جواب دے رہی ہیں۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کسی بھی سرحدی جارحیت کا جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
آپریشن غضب للحق
واضح رہے کہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال کارروائیوں کے خلاف پاکستان نے "آپریشن غضب للحق" شروع کردیا ہے۔








