افغان طالبان طورخم بارڈر چھوڑ کر فرار، باجوڑ سیکٹر میں فتنہ الخوارج کی بارڈر کراس کرنے کی کوشش، پاک فوج نے دبوچ لیا
افغان طالبان کی فرار کی خبر
لاہور ( طیبہ بخاری سے ) افغان طالبان طورخم بارڈر چھوڑ کر فرار، باجوڑ سیکٹر میں فتنہ الخوارج کی بارڈر کراس کرنے کی کوشش، پاک فوج نے دبوچ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلادیش انتخابات: شفیق الرحمان اور طارق رحمان نے کاسٹ کردیا
پاک فوج کی مؤثر کارروائی
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی مؤثر اور منہ توڑ جوابی کارروائی کے باعث افغان طالبان طورخم بارڈر چھوڑ کر فرار ہو چکے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کے جواب میں پاکستانی افواج کے جواب سے افغان طالبان دم دبا کر فرار ہو گئے، افغان طالبان طورخم بارڈر سے ٹرکوں پر سامان لاد کر فرار ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: عمر ایوب کو غیر آئینی طریقے سے نکالا گیا: بیرسٹر گوہر، پشاور ہائی کورٹ سے رجوع
باجوڑ سیکٹر میں کوشش
باجوڑ سیکٹر میں فتنہ الخوارج نے بارڈر کراس کی کوشش کی۔ پاک فوج نے بروقت کاروائی کر کے ان کو دبوچ لیا۔ 1 پکڑے جانے والے خارجی نے اپنا نام عبداللہ بتایا ہے۔
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی تیاری
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی افواج مادر وطن کے دفاع کیلئے ہر قربانی کیلئے تیار ہیں، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کسی بھی سرحدی جارحیت کا منہ توڑ اور مؤثر جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ افغان چوکیوں پر پاکستانی فورسز کی یلغار جاری ہے، پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے افغان پوسٹوں پر کنٹرول حاصل کیا اور وہاں قومی پرچم لہرا دیا۔ واضح پیغام دیا گیا کہ سرحدی خلاف ورزی یا کسی بھی اشتعال انگیزی کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔








