اللہ پاکستان کو ہمیشہ محفوظ رکھے،ہماری حمایت اور دعائیں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر
چیئرمین پی ٹی آئی کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے پاک، افغان جنگ کے بارے میں کہا ہے کہ ہر دشمن کو انجام تک پہنچائیں گے۔ ہماری حمایت اور دعائیں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کروڑوں برس پرانی ٹیڈپول کی باقیات دریافت
پاک، افغان کشیدگی کا پس منظر
پاک، افغان کشیدگی کے تناظر میں ایک جاری پیغام میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اللہ پاکستان کو ہمیشہ محفوظ رکھے۔
مضبوط عزم
انہوں نے کہا کہ ہم جہاں تک بھی ہو سکے اپنے پڑوسیوں سے امن قائم کریں گے لیکن ان کی طرف سے پاکستان کو درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے سے ہرگز دریغ نہیں کریں گے۔ پاکستان کے خلاف افغانستان کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ان شاء اللّٰہ قوم کی دعاؤں سے اپنے ملک کا دفاع کریں گی، ہماری حمایت اور دعائیں ان کے ساتھ ہیں.








