افغان طالبان نے حملہ کرکے بھیانک غلطی کی، سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے: محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ افغان طالبان نے حملہ کرکے بھیانک غلطی کی، افغان طالبان کو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پراپرٹی پر کیپیٹل گین ٹیکس کی شرح میں 25 فیصد تک اضافہ متوقع
شہری آبادی کا نشانہ بنانا
وزیرداخلہ محسن نقوی نے افغان طالبان کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں وار کیا اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی۔
پاکستان کی مسلح افواج کا جواب
وزیرداخلہ نے افغان طالبان کی جارحیت کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان کی جارحیت پر پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔ قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔








