افغان طالبان ہوش کے ناخن لیں ورنہ صفحہ ہستی سے مٹادیں گے، گورنر سندھ
گورنر سندھ کی سخت تنقید
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ افغان طالبان رجیم ہوش کے ناخن لے ورنہ انہیں صفحہ ہستی سے مٹادیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: تم اچھے ہمسائے بنو
افواج پاکستان کی کاروائیاں
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے افغان طالبان رجیم کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ فضائیہ اور بری فوج نے دشمن کی کمیں گاہیں نیست و نابود کردیں۔ افغانستان نے جنگ شروع کی، اختتام پاکستان کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جہانگیر بدر کی یاد میں دعائیہ تقریب کا اعلان
گورنر خیبرپختونخوا کی تشویش
دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ امریکا کو سوچنا ہوگا کہ ان کا چھوڑا گیا اسلحہ پاکستان کے خلاف استعمال ہورہا ہے۔
تاریخی تجربات
انہوں نے کہا کہ پہلے بھی جارحیت کرنے پر افغانستان کو منہ کی کھانی پڑی تھی، اب بھی ایسا ہوگا۔








