نیب نے جو ریکوری کی وہ اربوں نہیں کھربوں میں ہے، اعظم نذیر تارڑ
نیب کی ریکوری کے بارے میں بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ نیب نے جو ریکوری کی وہ اربوں نہیں کھربوں میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ: کاروکاری کے الزام میں قتل نوجوان کی نعش ڈھونڈنے کیلئے کمیٹی بنانے کا حکم
نیب کی خود مختاری
روزنامہ جنگ کے مطابق سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ واگزار کی گئی اراضی مختلف لوگوں کے پاس تھی، نیب آزاد ادارہ ہے، اس میں بہتری حکومت نہیں لاتی اس کا اپنا میکنزم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پانی پاکستان کی ریڈ لائن ہے، ہندوستان جان لے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
پلی بارگین کے قوانین
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ نیب نے اپنے میکنزم کے تحت بہتری لانی ہے، نیب کو غیر سیاسی بنایا گیا ہے، نیب کو ماضی میں سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیا گیا۔
سزا اور نااہلی
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے دور میں یہ بات کافی پیچھے ہوگئی، نیب کا اصل کام سرکاری پیسے کی ریکوری تھی، تو اس پر زیادہ توجہ دی گئی۔
اعظم نذیر تارڑ نے یہ بھی کہا کہ پلی بارگین میں ملزم کہتا ہے چیزیں واپس دیتا ہوں تو اسے سزا نہیں ہوتی ہے لیکن وہ نااہل ہو جاتا ہے، پلی بارگین میں چیزیں واپسی پر سزا تو نہیں ہوتی ہے لیکن ملزم نااہل ہو جاتا ہے، حکومت نیب کو ڈکٹیٹ نہیں کرتی۔








