سینیٹ نے افغان جارحیت کیخلاف قرارداد متفقہ منظور کرلی
سینیٹ میں افغان جارحیت کے خلاف قرارداد
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹ نے افغان جارحیت کے خلاف قرارداد متفقہ منظور کر لی، قرارداد پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے حکومت کا “بورڈ آف پیس” میں شمولیت کا فیصلہ مسترد کردیا
قرارداد کا متن
روزنامہ جنگ کے مطابق سینیٹ میں پیش کی گئی قرارداد کے متن کے مطابق پاکستان پر افغان طالبان کی جانب سے حملہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیر دفاع نے پھر ایران کو دھمکی دیدی
ایوان کی مذمت
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان افغان جارحیت کی مذمت کرتا ہے، یہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، کوئی پاکستانی کی سالمیت کو چیلنج کرے گا اسے سخت جواب ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: غیرملکی اثاثوں اور بینک اکاؤنٹس کیخلاف درخواست 20ہزار جرمانے کیساتھ خارج
پاکستان کی انسانی ہمدردی
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے 40 سال لاکھوں افغانوں کو پناہ دی، گڈ ول کے بجائے افغانستان ہر وقت مخالف اقدامات کرتا ہے، افغان رجیم فوری جنگ بندی کرے، بین الاقوامی برادری اس کا نوٹس لے۔
وفاقی وزیر کی رائے
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کل پاکستان نے افغان رجیم کی کارروائی کا جواب دیا ہے، اس پر آج سینیٹ میں ایک قرارداد پیش کر رہے ہیں۔








