دبئی میں وسٹا میری ٹائم ٹریول اینڈ ٹورازم کی طرف سے رمضان کا پورا مہینہ افطاری کا اہتمام
ماہِ رمضان کی فضیلت
دبئی (طاہر منیر طاہر) ماہِ رمضان اسلامی سال کا نہایت مقدس مہینہ ہے۔ اس مہینے کو بے شمار فضائل اور برکتوں کا حامل قرار دیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس مہینے کو دیگر تمام مہینوں پر فضیلت عطا فرمائی اور اسے عبادت، رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا مہینہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: لائیوسٹاک کارڈ کی رجسٹریشن شروع، 15 دسمبر سے فنکشنل ہوگا، 80 ہزار فارمرز مستفید ہوں گے، 2 لاکھ 70 ہزار روپے تک بلا سود قرض ملے گا۔
اجتماعی افطاریوں کا آغاز
رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی متحدہ عرب امارات میں اجتماعی افطاریوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ مساجد کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات پر افطار اور سحر کے لیے نجی سطح پر خصوصی خیمے بھی لگائے گئے ہیں جہاں اجتماعی افطاریوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں وسٹا میری ٹائم ٹریول اینڈ ٹورازم کے زیراہتمام دبئی میں ایک بڑے افطار کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں مختلف قومیتوں کے روزانہ پانچ سو سے زائد افراد اجتماعی افطاری میں شرکت کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیجیٹل کمیونٹی نمائندوں کا ای کامرس پر 18 فیصد ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ
CEO کا پیغام
کمپنی کے سی ای او ڈاکٹرسید ظفر طاہر رضوی نے کہا کہ رمضان المبارک برداشت، صبر اور برداشت کا مہینہ ہے۔ ماہِ رمضان اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے۔ یہ مہینہ ہمیں صبر، شکر، تقویٰ اور خدمتِ خلق کا درس دیتا ہے۔ اگر ہم اس مہینے کی قدر کریں اور اخلاص کے ساتھ عبادت کریں تو یہ ہماری دنیا اور آخرت دونوں سنوار سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں رمضان کی برکتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں انسانیت کی خدمت کے لیے متحد ہونا چاہیے اور اپنے ملک کا مثبت امیج اجاگر کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمیشہ فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں جو قابل تحسین ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا بجلی کے دو میٹر لگانے پر پابندی عائد ہوگئی ہے؟ پاور ڈویژن کا اہم بیان سامنے آگیا
حکومت کی مدد
ڈاکٹر سید ظفر طاہر رضوی نے مزید کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات کی حکومت کے شکر گزار ہیں جو ہر سال رمضان المبارک کے دوران اچھے اور فلاحی کاموں میں بھرپور سہولیات اور رہنمائی فراہم کرتی ہے جس کی بدولت مختلف کمیونٹیز کے لیے اجتماعی پروگرام منعقد کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔ افطار کیمپ میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کی کمیونٹیز نے شرکت کی اور اتحاد و یکجہتی کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔ اس موقع پر شرکاء میں افطار بکس بھی تقسیم کیے گئے۔
اجتماعات کا مقصد
تقریب میں موجود معززین نے کہا کہ اس طرح کے اجتماعات نہ صرف بھائی چارے کو فروغ دیتے ہیں بلکہ دنیا کو امن اور یکجہتی کا پیغام بھی دیتے ہیں۔ منتظمین کے مطابق یہ افطار کیمپ رمضان المبارک کے پورے مہینے جاری رہے گا اور ضرورت مندوں کی خدمت بلاتعطل جاری رہے گی۔







