بیرونِ ملک پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،ملک شرجیل اعوان

ملک شرجیل اعوان کا عمرہ کا سفر

برسلز (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم پاکستان کے سابق مشیر برائے اوورسیز پاکستانی و معروف تھنک ٹینکر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) یورپ کے ترقی پسند رہنما ملک شرجیل اعوان عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

قیام کے دوران وہ حرمین شریفین میں حاضری دے کر اللہ تعالیٰ کے حضور ملک و قوم کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ اقبال کا فلسفہ: جمہوریت روحانی ہونی چاہیے، ایماندار سیاستدان، اور مضبوط احتسابی نظام

پاکستانی کمیونٹی کے مسائل

ملک شرجیل اعوان اپنے دورہ سعودی عرب میں وہاں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل، سرکاری سہولیات اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مری میں ٹریفک اہلکار کیساتھ بدتمیزی کرکے بھاگنے والا پکڑاگیا، معذرت پر مبنی ویڈیو جاری

پاکستان کا مثبت تشخص

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کے لیے عملی جدوجہد کرنا ہوگی۔ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور انہیں پاکستان کے اداروں کی سروسز اور سہولتوں سے مکمل طور پر آگاہ کرنا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آپ کا سٹیٹس تبدیل ہو گیا، اب آپ 8 ججز کے فیصلے کے بینفیشری ہیں، جسٹس شاہد بلال کے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں ریمارکس

پاکستان کی دفاعی قوت

ان کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان نے جس انداز میں ملک کا دفاع کیا ہے اور پاکستان کا نام عالمی سطح پر ایک مضبوط اور باوقار ریاست کے طور پر ابھرا ہے، اس کا سہرا عاصم منیر کی قیادت کو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا

اقتصادی بہتری کی کوششیں

ملک شرجیل اعوان نے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت میں بہتری اور عالمی سطح پر ساکھ کی بحالی میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی شبانہ روز محنت شامل ہے، جنہوں نے دن رات کام کر کے ملک کو درست سمت میں گامزن کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم کو گلوبل بریک تھرو ایتھلیٹ آف دی ایئر کا ایوارڈ مل گیا

سرمایہ کاری کی اہمیت

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے دورے کے دوران کمیونٹی کو آگاہ کریں گے کہ پاکستان اوورسیز پاکستانیوں کے لیے کیا عملی اقدامات کر رہا ہے اور وطن میں سرمایہ کاری کیوں اور کیسے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔

ملک کی ترقی کا عزم

ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ سب مل کر پاکستان کو مضبوط کریں اور قومی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں تاکہ ملک جلد ایشیا کا ٹائیگر بن سکے۔

Categories: برطانیہ

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...