پاکستان اور افغانستان قریبی ہمسایہ ممالک، تنازع میں شدت پر تشویش ہے: چینی وزارت خارجہ
بیجنگ کا پریس بیان
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک افغان کشیدگی پر ترجمان چینی وزارت خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان قریبی ہمسایہ ممالک ہیں اور دونوں چین کے بھی پڑوسی ہیں، چین تنازع میں شدت آنے پر گہری تشویش رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا نے پاکستان کیلئے گلوبل انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام ختم کردیا
چین کی تشویش
ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق چین موجودہ صورتحال میں ہونے والی پیش رفت کو بغور دیکھ رہا ہے۔ چین تنازع میں شدت آنے پر گہری تشویش رکھتا ہے اور اس تصادم میں ہونے والی جانی ہلاکتوں پر دلی افسوس کا اظہار کرتا ہے۔ چین ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف کارروائی کی حمایت کرتا ہے۔
دونوں فریقوں کے لئے اپیل
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ چین دونوں فریقوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں، اپنے اختلافات اور تنازعات کو مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے حل کریں۔ چین اپنے ذرائع سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی کوششیں کرتا رہا ہے، اور دونوں ممالک کے تعلقات بہتر بنانے کے لیے آئندہ بھی تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔








