فتنہ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں ڈرون حملوں کی کوشش ناکام بنا دی گئی
ناکام ڈرون حملے کی کوشش
صوابی (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان طالبان کے حمایت یافتہ فتنہ الخوارج نے ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز کے ذریعے حملہ کرنے کی ناکام کوشش کی، ڈرونز کو ہوا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا سینیٹری ورکر کے مین ہول میں گرنے کا نوٹس، رپورٹ طلب کر لی
پاکستان کے جدید اینٹی ڈرون سسٹمز کی کامیابی
نجی ٹی وی سمانیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیا کہ پاکستان کے جدید اینٹی ڈرون سسٹمز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام ڈرونز کو فضا ہی میں مار گرایا، جس کے باعث کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: قلی اسٹیشن میں 2 جگہ مورچے جمائے ہوئے ہوتے ہیں، میرے بچپن میں قلی ایک پھیرے کے 4 آنے لیتے تھے، بعد میں ہر طرف لوٹ مار مچ گئی
حفاظتی صورتحال کا کنٹرول
سیکیورٹی حکام کے مطابق ان واقعات میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔
افغان طالبان اور پاکستان میں دہشت گردی کا گٹھ جوڑ
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ یہ واقعات ایک بار پھر افغان طالبان رجیم اور پاکستان میں دہشت گردی کے درمیان گٹھ جوڑ کو بے نقاب کرتے ہیں۔








