قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت قومی فریضہ ہے: وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی
پشاور: پاک افغان سرحدی صورتحال
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک افغان سرحدی صورتحال پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان سرحد پر حالیہ کشیدگی تشویشناک ہے۔ ہم صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ کشیدگی: مصر اور ترکیہ کے بعد سعودی وزیر خارجہ بھی پاکستان پہنچ گئے۔
قومی فریضہ
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔ کسی کو سرحدی علاقوں کی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرنے دیں گے۔ پاک افغان سرحد پر کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی اور بیرونی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: بارڈر ٹریڈ کی بندش نے عوام کو معاشی بدحالی میں دھکیل دیا ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
حفاظتی اقدامات
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ پاک افغان کشیدگی کے تناظر میں متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ سرحدی علاقوں کے عوام کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور سرحدی اضلاع میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
عوامی خدشات اور انتظامات
انہوں نے کہا کہ پاک افغان کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر عوامی خدشات سے آگاہ ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی اور کہا کہ امن و استحکام کے لیے ذمہ دارانہ طرز عمل ناگزیر ہے۔








