اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، پاک افغان کشیدگی پر تبادلہ خیال
ٹیلیفونک رابطہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ اپنی مذاکراتی ٹیم اسلام آباد بھیج رہے ہیں جس میں نائب صدر جے ڈی وینس بھی شامل ہوں گے، ترجمان وائٹ ہاؤس
پاکستان کا موقف
اسحاق ڈار نے ترک ہم منصب کو آگاہ کیا کہ پاکستان نے بلااشتعال افغان جارحیت کا مؤثر اور بروقت جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کا جائز حق استعمال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت مخالف احتجاج کو آج حتمی شکل دیئے جانے کا امکان، استعفوں پر غور
آپریشن عضب للحق
نائب وزیراعظم کے مطابق آپریشن عضب للحق کے تحت کامیاب فضائی کارروائیاں کی گئیں، دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیا۔
رابطے کا عزم
دونوں رہنماؤں نے بدلتی صورتحال پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔








