غزہ میں نسل کشی اور اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات کسی صورت قابلِ قبول نہیں، اسحاق ڈار
غزہ میں نسل کشی اور اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات
جدہ (آئی این پی) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غزہ میں نسل کشی اور اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات کسی صورت قابلِ قبول نہیں، پاکستان غزہ میں پائیدار جنگ بندی کیلئے برادر ملکوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے کا وزیراعظم نریندر مودی اور پہلگام واقعہ سے متعلق بڑا دعویٰ
او آئی سی اجلاس میں اظہار خیال
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے خصوصی وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیلی اقدامات امت مسلمہ کے لیے شدید تشویش کا باعث ہیں۔ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی طرف سے غیرقانونی آبادکاری قابلِ قبول نہیں۔
انہوں نے کہا کہ عرب اسلامی ممالک نے غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ غزہ میں ہونے والی نسل کشی ناقابلِ برداشت ہے۔ اسرائیل کی جارحیت کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سرپرائزز ابھی جاری ہیں: ایرانی اعلیٰ عہدیدار
غزہ کی بحالی کے لئے اقدامات
اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ کی بحالی کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔ وزیراعظم نے غزہ امن بورڈ میں فلسطین کے معاملے پر پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم امہ کے امن، ترقی اور تعاون کے لیے او آئی سی کا کردار اہم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور میں ٹماٹر سستے، پیاز مہنگا ہو گیا
پائیدار جنگ بندی کی ضرورت
وزیر خارجہ نے دہرایا کہ غزہ میں جاری جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو فوری طور پر بند ہونا چاہئے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل کی جارحیت اور غیر قانونی آبادکاری کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے رکن قومی اسمبلی میاں اظہر کے انتقال کے باعث لاہور کی خالی ہونے والی نشست این اے 129 پر ان کے بیٹے حماد اظہر کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا
قطری وزیر خارجہ سے رابطہ
دوسری جانب نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے قطری وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد بن عبدالعیذ الخلیفی نے رابطہ کیا جس میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق، قطر کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ قطر کو سراہا اور دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کیلئے اپنی قیادت کی خواہش کا اظہار کیا۔
سعودی عرب کی وزارت خارجہ کا بیان
دریں اثنا، سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود نے پاکستانی وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے خطے کی صورتحال اور کشیدگی کم کرنے کے طریقوں پر بات کی۔








