آلو کے کاشتکاروں کی بھی سنی گئی، وزیراعلیٰ کا 5 لاکھ ٹن آلو ایکسپورٹ کے آرڈر ملنے کا اعلان

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زراعت میں انقلابی اقدامات

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی مخلصانہ کاوشیں رنگ لے آئی ہیں اور پنجاب کو 5 لاکھ ٹن سے زائد 'آلو' کی ایکسپورٹ کے آرڈر مل گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کسان کو خود مختار بنانے کے لیے اہم اقدامات کا اعلان بھی کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟

اجلاس کی تفصیلات

تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس میں روایتی کھیتی باڑی سے جدید زراعت تک کسان کی تقدیر بدلنے والے بڑے فیصلے کیے گئے جن میں بنجر زمینوں کی آباد کاری، ہائیڈرو پونک، زرعی ایکسپورٹ، ٹریکٹرز، سپر سیڈرز، سولرئزیشن، اپنا کھیت، اپنا روزگار اور وظائف شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان میں 24 جنوری کو عام انتخابات کی منظوری

خصوصی اقدامات اور معاونت

بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایگریکلچر انٹرنز کا ماہانہ وظیفہ 70 ہزار روپے کرنے کی منظوری بھی دے دی۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ “روف ٹاپ ہائیڈرو پونک” پراجیکٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت دو مرلہ چھت پر 280 سے 350 پودے لگائے جا سکیں گے۔ پولی تھین شیٹ اور مخصوص سٹرکچر بنا کر گھر کی چھت پر 10 سے زائد قسم کی سبزیاں اگائی جا سکیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: کویت کے تیل کی قیمت بڑھ کر 118 ڈالر فی بیرل سے زیادہ ہو گئی

ہائیڈرو پونک سکیم کے پائلٹ پراجیکٹس

لاہور میں ہائیڈرو پونک سکیم کے 10 پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کے لیے ہاؤسنگ سوسائیٹوں سے رابطوں کا فیصلہ کیا گیا۔

سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام کے چوتھے فیز کی منظوری دے دی جس کے تحت ہائی ہارس پاور ٹریکٹر پر 15 لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی، جبکہ کم ہارس پاور ٹریکٹر پر سبسڈی 5 لاکھ سے 7 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...