پاک افغان کشیدگی، طورخم سے افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا عمل معطل

طورخم سرحدی گزرگاہ پر افغان پناہ گزینوں کی واپسی معطل

پشاور(آئی این پی) پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باعث ضلع خیبر میں طورخم سرحدی گزرگاہ سے افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا عمل معطل کردیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق پاک افغان سرحدی مقامات پر کشیدگی کے باعث طورخم سرحد کے ذریعے افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ ذرائع کے مطابق سرحدی صورتحال کشیدہ ہونے کے بعد نقل و حرکت روک دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد دھماکہ، پنجاب حکومت نے 25 ایمبولینسز روانہ کردیں

محفوظ مقامات کی منتقلی

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان فورسز کی فائرنگ کے باعث طورخم سرحدی گزرگاہ ٹرمینل میں کھڑی افغان پناہ گزینوں کی درجنوں گاڑیوں کو گزشتہ رات حفاظتی اقدام کے طور پر لنڈی کوتل منتقل کر دیا گیا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ طورخم بارڈر کے راستے روزانہ سینکڑوں افغان خاندان اپنے وطن واپس جاتے ہیں، تاہم موجودہ کشیدگی کے باعث یہ عمل وقتی طور پر روک دیا گیا ہے۔

یو این ایچ سی آر کی رپورٹ

ادھر یو این ایچ سی آر پاکستان کے ترجمان قیصر خان آفریدی کے مطابق گزشتہ ڈھائی سال کے دوران پاکستان میں مقیم 20 لاکھ سے زائد افغان شہری رضاکارانہ طور پر اپنے ملک واپس جا چکے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور حالات بہتر ہوتے ہی واپسی کا عمل دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...