سوئی سدرن گیس کمپنی کے منافع میں 82 فیصد کمی ریکارڈ
سوئی سدرن گیس کمپنی کے منافع میں کمی
کرراچی (آئی این پی ) سوئی سدرن گیس کمپنی کا منافع شدید متاثر ہوا ہے۔ نصف سال میں منافع 82 فیصد کم ہو کر 1.30 ارب روپے رہ گیا ہے۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں منافع 7.06 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدارتی انتخابات : ٹیکساس سمیت مزید 9 ریاستوں میں قبل ازوقت ووٹنگ شروع
فی حصص آمدن میں زبردست کمی
رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے فی حصص آمدن 8 روپے سے گھٹ کر صرف 1 روپیہ رہ گئی ہے۔ اس کے علاوہ، گیس فروخت سے مجموعی آمدن میں 18 فیصد کمی آئی، جس کے نتیجے میں ریونیو 202.58 ارب روپے ہوگیا۔ جبکہ خالص آمدن 14 فیصد کم ہو کر 194.99 ارب روپے رہ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فریال محمود کی مختصر لباس میں بولڈ ڈانس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی
مجموعی منافع میں بھی کمی
اسی طرح مجموعی منافع 35 فیصد کمی کے بعد 5.16 ارب روپے رہ گیا۔ اس کے علاوہ، ایڈمن اور سیلنگ اخراجات میں 9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
کریڈٹ لاسز میں اضافہ
متوقع کریڈٹ لاسز میں 2.8 گنا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے سبب ریونیو 6.68 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔








