سونے کی قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئی
سونے کی قیمتیں مستحکم
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 5 ہزار 178 ڈالر کی سطح پر برقرار رہی۔
یہ بھی پڑھیں: وینزویلا کے صدر پر نیو یارک میں فرد جرم عائد کردی گئی، جلد امریکی سرزمین پر امریکی عدالتوں میں پیش کیا جائے گا، امریکی اٹارنی جنرل کا اعلان
مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت
مقامی صرافہ بازار میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ 40 ہزار 562 روپے پر مستحکم رہی، جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ 63 ہزار 444 روپے کی سطح پر برقرار رہی۔
چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 270 روپے اضافے کے بعد 9 ہزار 474 روپے ہوگئی، جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت 232 روپے بڑھ کر 8 ہزار 122 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔








