پاکستان اپنی سرحدوں، قومی سلامتی اور خودمختاری پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گا،خواجہ عمران نذیر
صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز بلااشتعال افغان جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دے رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دو ماہ سے معطل، معافی نامہ دفتر کو موصول، ناک کی لکیریں دفتر آ کر نکالیں، بہاول پور ضلع کے سب سیکرٹریز کو ضلع کونسل ہال میں جمع کیا گیا
قومی سلامتی پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی سرحدوں، قومی سلامتی اور خودمختاری پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ ہماری بہادر مسلح افواج کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہے، جبکہ محکمہ صحت پنجاب بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہے۔ پاکستان ہمیشہ زندہ آباد!
ٹویٹر پر کیا کہا؟
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز بلااشتعال افغان جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دے رہی ہیں۔ پاکستان اپنی سرحدوں، قومی سلامتی اور خودمختاری پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
ہماری بہادر مسلح افواج کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہے، جبکہ محکمہ صحت پنجاب بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہے۔…— Khawaja Imran Nazeer (@Kh_ImranNazir) February 27, 2026








