مولانا حامد الحق شہید کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی :مولانا عبد الحق ثانی
مولانا حامد الحق حقانی کی شہادت
اکوڑہ خٹک (ڈیلی پاکستان آن لائن) گزشتہ برس 28 فروری 2025 کو مولانا حامد الحق حقانی کو بیدردی کے ساتھ شہید کردیا گیا تھا لیکن ان کو شہید کرنے والے ظالم و سفاک قاتلوں کا سراغ آج تک نہ مل سکا۔ بدقسمتی سے مولانا سمیع الحق شہید کے قاتل بھی 8 سال گزر جانے کے باوجود نہ مل سکے اور مولانا حامد الحق شہید کے قاتل بھی 1 سال بیت جانے کے بعد نہ مل سکے۔
یہ بھی پڑھیں: کھانے کے دوران موٹاپے پر طنز کرنے اور “موٹو” کہنے والے 2 افراد پر گولیاں چل گئیں
تحقیقات کی صورتحال
دونوں واقعات پر ہمیں صرف یہ بتایا گیا کہ بیرونی عناصر اس میں ملوث ہیں اور ادارے تفتیش کررہے ہیں مگر عملی طور پر دونوں تحقیقات کا نتیجہ اب تک صفر ہے، نہ اصل قاتل تلاش کئے جا سکے، نہ ماسٹر مائنڈ اور سازشی عناصر کا کچھ معلوم ہوسکا۔ جبکہ بعض وارداتوں پر چند گھنٹوں میں ہی ایکشن لیا جاتا ہے اور قاتل اور سازشی عناصر پکڑے جاتے ہیں۔ لیکن علمائے دیوبند اور علمائے اکوڑہ خٹک کے قتل عام پر کیوں غفلت اور خاموشی اختیار کی جاتی ہے؟
یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کے چہرے کی تبدیلی پر مداحوں کی تنقید، بوٹوکس اور فلرز کی خبریں زیرِ گردش
جمعیت علما اسلام کی جانب سے بیان
جمعیت علما اسلام (س) کے امیر مولانا عبد الحق ثانی اور جملہ خانوادہ حقانی و جمعیت علماء اسلام (س) کے رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مولانا حامد الحق حقانی کی شہادت کے ایک سال بعد بھی قاتلوں کی عدم گرفتاری پر افسوس ہے۔ مولانا عبد الحق ثانی نے مولانا حامد الحق شہید کی پہلی یوم شہادت کے مناسبت سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ مولانا حامد الحق شہید کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ ان کا مشن جاری و ساری رہے گا۔
ایمان کی قوت
آج مولانا سمیع الحق شہید اور مولانا حامد الحق شہید کی شہادت کے بعد بھی الحمدللہ ہم پوری جرأت کے ساتھ میدان میں کھڑے ہیں۔ مولانا عبد الحق ثانی نے کہا کہ گزشتہ 1 سال کے دوران ملک کے طول و عرض کے دورے کرچکا ہوں، آج جماعت الحمدللہ بھرپور انداز میں فعال ہورہی ہے۔ مولانا حامد الحق شہید نے ساری زندگی اپنے والد مولانا سمیع الحق شہید کی راہ پر چلتے ہوئے ملک کے امن، استحکام، خوشحالی اور دینی اقدار کے فروغ کی جدوجہد کی۔ مولانا حامد الحق شہید کی خدمات ہمیشہ سنہرے حروف میں یاد رکھی جائیں گی۔ رمضان المبارک کے بعد ان شاء اللہ مولانا حامد الحق شہید کی یاد میں ایک بڑی کانفرنس منعقد کی جائے گی۔








