افغانستان کو سمجھنا ہوگا کہ انڈیا کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہونے سے سوائے ہزیمت کے کچھ حاصل نہیں ہو گا، شاہد آفریدی

شاہد آفریدی کا بیان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے پاکستان نے افغانستان کے ساتھ تمام مسائل کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے مذاکرات، سفارتکاری اور ہر ممکن کوشش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اب تک پاکستان سے کتنے افغان باشندے وطن واپس بھجوائے گئے؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

مذاکرات اور سفارتکاری کی کوششیں

اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا ہمارے برادر اسلامی ممالک نے بھی اپنا کردار ادا کرتے ہوئے انہیں سمجھانے کی پوری کوشش کی، مگر تمام خلوص اور کاوشوں کے باوجود دراندازی اور جارحیت کا سلسلہ جاری رہا۔ بحیثیت مسلمان، مجھ سمیت تمام مسلمانوں کی دعا اور آرزو ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ہم سب اللہ تعالیٰ کی عبادت میں مصروف رہیں نہ کہ ایک دوسرے کا خون بہائیں۔ افسوس کہ اس بابرکت ماہ کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے پڑوسی ملک نے پاکستان پر ایک مرتبہ پھر حملہ کیا جس کا ہماری بہادر فوج نے بھرپور اور موثر جواب دیا اور اپنی سرزمین اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا۔

پاکستان کی دوستیاں اور خودمختاری

شاہد آفریدی نے مزید کہا یہ پاکستان ہی تھا جو ہمیشہ مشکل وقت میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہا۔ افغانستان کو سمجھنا ہوگا کہ انڈیا کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہونے سے سوائے ہزیمت کے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ ہم امن کے خواہاں ہیں مگر اپنی خودمختاری اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...