وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا نجی ٹی وی کے چیئرمین مظہر الحق صدیقی کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار
وزیر اطلاعات اور ثقافت پنجاب کا اظہار افسوس
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے ’’ہم ٹی وی‘‘ کے چیئرمین مظہر الحق صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کی میڈیا انڈسٹری کے لیے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مظہر الحق صدیقی ایک باوقار اور باصلاحیت شخصیت تھے جن کی پیشہ ورانہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس، وفود اسلام آباد پہنچ گئے
دلی تعزیت اور ہمدردی
صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت نے سلطانہ صدیقی سے ان کے بھائی کے انتقال پر دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک دلہا، ایک ہی بستر اور دو دلہنیں، پاکستان کی منفرد شادی
غمی میں حکومت پنجاب کا ساتھ
عظمٰی بخاری نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں حکومت پنجاب اور وہ خود غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہیں اور ان کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔
دعائیں
انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔








