طالبان حکومت کی جانب سے مزید اشتعال انگیزی کا فیصلہ کن جواب دیاجائے گا، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کا جواب

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان دفترخارجہ طاہر حسین اندرابی کا کہنا ہے کہ افغان طالبان حکومت کی بلااشتعال کارروائیوں کے جواب میں پاکستان نے جوابی اقدامات کئے۔ طالبان حکومت کی جانب سے مزید اشتعال انگیزی کا فیصلہ کن جواب دیاجائے گا۔ افغان جارحیت پر پاکستانی مسلح افواج کی جوابی کارروائیوں پر بیان میں فِتنہ الخوارج اور فِتنہ الہندوستان کی افغان سرزمین سے پاکستان میں مسلسل دہشتگردی اور افغان طالبان حکومت کی بلااشتعال کارروائیوں کے جواب میں پاکستان نےجوابی اقدامات کئے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ بار کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار تشویش، چینی کی برآمد پر بھی کڑی تنقید

پاکستانی کارروائیاں اور نتائج

بیان کے مطابق پاکستانی کارروائیوں کے نتیجے میں دہشتگرد تنظیموں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا، مسلح افواج نے افغانستان میں ان کے لاجسٹک معاونتی مراکز کונشانہ بنایاگیا، پاکستان نے یہ اقدامات اپنے شہریوں اور وسیع تر عالمی امن وسلامتی کو یقینی بنانے کیلئے کیا۔ پاکستان اپنے دفاع اور شہریوں کے تحفظ کیلئے ہرمناسب اقدام اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جو اللہ چاہے گا وہی ہوگا، جسٹس منصور علی شاہ کا وکیل کے دعائیہ کلمات پر جواب

امن و استحکام کی خواہش

طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کا خواہاں ہے، سیاسی و سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، یہ امر افسوسناک ہے کہ پاکستان کے متعدد خیرسگالی اقدامات اور ذمہ دارانہ طرزِعمل کو غلط سمجھا گیا۔ پاکستانی اقدامات کے باوجود افغان سرزمین سے دہشت گرد حملوں میں اضافہ ہوا۔

دہشتگردی کا خاتمہ

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کو طالبان حکومت اور بھارت کی فعال حمایت اور پشت پناہی حاصل رہی، پاکستان افغانستان سے جنم لینے والی دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کرے گا۔ افغان حکومت فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کو افغان سرزمین پر حاصل استثنیٰ کا خاتمہ کرے۔ توقع کرتے ہیں عالمی برادری بھی اپنا کردار ادا کرے گی، طالبان حکومت کو واضح پیغام دے گی۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...