افغانستان میں دہشتگردوں کو تربیت دی جاتی ہے، پاکستان نے جارحیت کا بھرپور انداز میں جواب دیا : عطاء تارڑ

پاکستان کا افغان طالبان پر سخت موقف

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ افغان طالبان رجیم دہشت گردوں کی پشت پناہی کرتی ہے۔ افغانستان میں دہشت گردوں کو تربیت دی جاتی ہے۔ پاکستان نے جارحیت کا بھرپور انداز میں جواب دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ثانیہ مرزا نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی

پریس کانفرنس میں اہم وضاحتیں

وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کے دوران عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے افغان طالبان رجیم کی جارحیت کا بھرپور انداز میں جواب دیا اور افغان فورسز کی بہت سی چیک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا ہے۔ افغان طالبان رجیم پاکستان میں دہشت گردی کرنے والوں کو پوری پوری سہولت فراہم کر رہے ہیں۔ افغان طالبان کی حکومت جبر سے قائم کی گئی، یہ حکومت غیر قانونی اور ناجائز ہے، جس نے اپنے شہریوں کے تمام حقوق چھین لیے ہیں۔ افغان طالبان کے تمام ضابطے عالمی قوانین کے منافی ہیں، پاکستان میں حالیہ دہشت گردی افغان سرزمین سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے کارکنان اسمبلی کی عمارت میں داخل، شدید نعرے بازی

افغانستان کی سرزمین کا استعمال

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ افغان طالبان کی جارحیت کا مؤثر طریقے سے جواب دیا گیا، پاکستان میں حالیہ دہشت گرد کارروائیوں کے لیے افغانستان کی سرزمین استعمال کی گئی۔ افغانستان میں خواتین، بچے، اور اقلیتیں بھی اس رجیم سے محفوظ نہیں ہیں۔ طالبان رجیم اپنے مذموم مقاصد کے لیے مذہب کا استعمال کرتی ہے۔

افغان طالبان کے اندر تفریق

عطا تارڑ نے یہ بھی کہا کہ افغان طالبان میں حیثیت کے مطابق تفریق ہے، جن میں ایلیٹ، مڈل کلاس اور دبے ہوئے طبقے شامل ہیں۔ افغان طالبان میں غلامی کا نظام ہے جو اسلام کے خلاف ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...