خوارج، ان کے آبا و اجداد اور اقرباء نے پہلے بھی دھول چاٹی اب بھی دھول ہی چاٹیں گے: عظمیٰ بخاری

مذمت

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پاک-افغان سرحد پر فتنۂ خوارج کی جانب سے کی جانے والی بزدلانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن عناصر پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں، مگر ایسی کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں سموگ: پنجاب حکومت کا ‘گرین لاک ڈاؤن’ اور بھارت سے ماحولیاتی سفارتکاری کا منصوبہ

خوشی کے ساتھ تعریف

انہوں نے پاک فوج کی جانب سے خوارج اور ان کے ہینڈلرز کو فی الفور اور مہلک جوابی وار پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وطنِ عزیز کے بہادر سپوت ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں اور دشمن کو اس کے ناپاک عزائم سمیت نیست و نابود کرنا جانتے ہیں۔ پاکستان کے خلاف جنگ کی گیدڑ بھپکیاں دینے والے مئی 2025 کو یاد رکھیں۔ پاکستان ایک امن پسند مگر غیرت مند ملک ہے جو اپنے دفاع سے ہرگز غافل نہیں۔ ہم اپنا دفاع کرنا بخوبی جانتے ہیں اور دشمن کو اس کی زبان میں جواب دینا بھی جانتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دس سال پہلے دہشت گردی کا منظر کچھ اور تھا آج کچھ اور ہے، کسی نے تو عدالت کو سمجھانا ہے کہ ہو کیا رہا ہے، جسٹس محسن اختر کیانی، لاپتہ شہری کی بازیابی سے متعلق ان کیمراہ بریفنگ طلب

خوارج کا عبرت ناک انجام

انہوں نے کہا کہ خوارج، ان کے آبا و اجداد اور اقرباء نے پہلے بھی دھول چاٹی اور اب بھی دھول ہی چاٹیں گے۔ پاک فوج کا جوابی قہر خوارج اور ان کے ہینڈلرز کی نسلوں کو بھی یاد رہے گا۔ دشمن عناصر یہ جان لیں کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 12 سے 16 اکتوبر تک شادی ہالز، کیفے، ریسٹورنٹ اور سنوکر کلب بند کرنے کا حکم

قوم کا عزم

صوبائی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ ہر حال، ہر وقت اور ہر طرح سے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے۔ بیانئے کی جنگ ہو یا میدان کی جنگ، فتح پاکستان کو ہی نصیب ہوگی۔

قومی سلامتی کا عزم

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قومی سلامتی، خودمختاری اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور پاکستان دشمن قوتوں کو ہر محاذ پر شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...