لاہور پولیس نے بازار میں خریداری کے لئے آئی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکتیں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا
لاہور میں خاتون کے ساتھ نازیبا حرکتیں
لاہور (ڈیلی پاکستان آنلائن) پولیس نے بازار میں خریداری کیلیے آئی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکتیں کرنے والے ملزم ارسلان کو چند گھٹوں میں گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: 2025 میں بانی پی ٹی آئی کی اپیل مقرر ہوتی نظر نہیں آتی؛ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کا اہم بیان
وائرل ویڈیو کا اثر
داتا دربار میں خریداری کے لئے آئی ہوئی خاتون کے ساتھ ملزم نے نازیبا حرکات کیں جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی آئی جی آپریشنز کامران نے نوٹس لیا اور ملزم کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی۔ جس کے بعد پولیس نے دیگر کیمروں سے فوٹیج نکال کر ملزم کو شناخت کیا اور پھر اُسے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کی کارروائی
ایس پی سٹی کے مطابق ویڈیو میں ملزم کو فحش حرکات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا، جو کو ایس ایچ او عثمان یونس نے ٹیم کے ہمراہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایس پی نے بروقت کاروائی اور اوباش ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او داتا دربار اور ٹیم کو شاباش دی اور کہاکہ خواتین کو ہراساں اور تنگ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔








