پنجاب اسمبلی کے ملازم نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی
خودکشی کا واقعہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی کے ملازم نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: آسام کے وزیرِ اعلیٰ نے بڑی سیاسی جماعت کے رکنِ پارلیمنٹ پر پاکستانی اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کا الزام لگا دیا، ثبوت بھی پیش کرنے کا دعویٰ
موقع کا منظر
پولیس کے مطابق واقعہ اسلامپورہ کے علاقے پیپلز ہاؤس میں پیش آیا جہاں 35 سالہ نوید مسیح نے ایم پی اے ہاسٹل میں رکن صوبائی اسمبلی سبطین شاہ کے کمرے میں خود کو گولی ماری۔ گولی لگنے سے نوید موقع پر ہی دم توڑ گیا جس کی لاش قبضے میں لے کر مقامی ہسپتال پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردی گئی۔
تحقیقات کا آغاز
دوسری جانب تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ واقعہ خودکشی ہے یا وجہ کچھ اور، مختلف زوایوں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔








