آپریشن غضب للحق: پاکستان کا منہ توڑ جواب جاری، پاک فضائیہ کی بھرپور کارروائی، کیا کچھ تباہ کر ڈالا؟ سیکیورٹی ذرائع نے تازہ ترین صورتحال بتا دی
آپریشن غضب للحق: پاکستان کا منہ توڑ جواب
لاہور (طیبہ بخاری سے) "آپریشن غضب للحق" پاکستان کا منہ توڑ جواب جاری، پاک فضائیہ کی بھرپور کارروائی، کیا کچھ تباہ کر ڈالا؟ سیکیورٹی ذرائع نے تازہ ترین صورتحال بتا دی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کو روکنا ضروری ہے: طیب اردوان کا ایرانی ہم منصب اور سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ
افغان طالبان کی جارحیت کا جواب
سیکیورٹی ذرایع نے بتایا ہے کہ افواج پاکستان کی جانب سے افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا بھرپور اور مؤثر انداز میں منہ توڑ جواب جاری ہے۔ پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں صوبہ لغمان میں اسلحہ ڈپو، اے بی ایف بٹالین ہیڈکوارٹرز اور ننگرہار بریگیڈ مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عدالتی ترامیم عوام کی بہتری کیلئے ہیں، فیصل سبزواری
مہمند سیکٹر میں کامیابی
سیکیورٹی فورسز نے مہمند سیکٹر کے قریب افغان چیک پوسٹ کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی اور بلا اشتعال جارحیت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کیلئے پرعزم ہیں۔ پاکستانی سیکیورٹی فورسز عالمی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے صرف افغان فوجی اہداف کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ "آپریشن غضب للحق" تاحال جاری ہے اور اپنے اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 4 سو روپے کا بڑا اضافہ
چیک پوسٹوں کی تباہی
سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان کی فورسز نے پاک، افغان سرحد پر افغان طالبان کی متعدد چیک پوسٹوں کو کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔ پاک فوج کے جوانوں نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کی فوج کی گاڑی کو بھی قبضے میں لے لیا۔ سیکیورٹی فورسز نے افغان طالبان کے فوجی آریانہ کمپلیکس، دبگئی چیک پوسٹ، پولیس ہیڈکوارٹرز اور ذاکرخیل پوسٹ کو بھی تباہ کر دیا۔
افغان طالبان کی شکست
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے افغان طالبان فورسز کو چیک پوسٹیں چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور کر دیا ہے۔ "آپریشن غضب للحق" تاحال جاری ہے اور اپنے اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا۔








