میرا خیال ہے پاکستان بہت ہی شاندار کام کر رہا ہے، افغانستان سے جنگ کے سوال پر ٹرمپ کا جواب
صدر ٹرمپ کا پاکستان کے حوالے سے بیان
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان کے معاملے پر بہت ہی شاندار کام کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹیرین اور اپوزیشن رہنماؤں پر تشدد آمریت کی علامت ہے، مولانا فضل الرحمان
صحافی کا سوال
ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ "پاکستان کو افغانستان میں پھر سے جنگ کا سامنا ہے۔ کیا آپ اس میں مداخلت کرنا چاہتے ہیں؟"
یہ بھی پڑھیں: الفا براوو چارلی میں “گُل شیر” کا کردار کیسے ملا؟ کرنل (ر) قاسم شاہ نے بتادیا
صدر ٹرمپ کا جواب
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا "دیکھیں، میں (مداخلت) تو کرتا، لیکن جیسا کہ آپ جانتے ہیں، پاکستان کے ساتھ میرے تعلقات بہت اچھے ہیں، بہت ہی زیادہ اچھے ہیں۔"
پاکستان کی قیادت کی تعریف
انہوں نے مزید کہا "آپ کے پاس ایک بہترین وزیراعظم ہیں، ایک بہترین جنرل ہیں، اور ایک عظیم قیادت ہے، یہ دو ایسے لوگ ہیں جن کی میں واقعی بہت عزت کرتا ہوں۔ اور میرا خیال ہے کہ پاکستان بہت ہی شاندار کام کر رہا ہے۔"








