اٹلی کے بعد 5 دیگر یورپی ممالک کا بھی پاکستانیوں کو نوکریاں دینے پر اتفاق، انسانی سمگلنگ کی روک تھام پر زبردست خراج تحسین

پاکستان کو یورپی ممالک کی حمایت

وارسا (آئی این پی) اٹلی کے بعد 5 دیگر یورپی ممالک نے بھی پاکستانیوں کو نوکریاں دینے پر اتفاق کیا ہے اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے پاکستان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان پر حملے سے متعلق کمسن بچے کا سوال، بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف لاجواب ہو گئے

وزراء داخلہ کی کانفرنس

پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں غیرقانونی امیگریشن سے متعلق 6 ممالک کے وزرا داخلہ کی کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان وفد کی قیادت کی۔ پولینڈ کے وزیر داخلہ مارسن کیئرونسکی، ایسٹونیا کے وزیر داخلہ آئیگر ٹارو، لٹویا کے وزیر داخلہ رجررڈز کوزلووسکیز، فن لینڈ کے سٹیٹ سیکرٹری ہیکی ٹیمینن اور لتھوانیا کے وزیر داخلہ گنٹاراس ایلکزنڈراویچیاس نے اپنے ممالک کی نمائندگی کی۔ 6 وزرا داخلہ نے غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے پاکستان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بیوی کو سکون آور ادویات دے کر شوہر نے 80 اجنبی افراد سے زیادتی کرادی، دل دہلا دینے والی تفصیلات سامنے آگئیں

کانفرنس کے نتائج

کانفرنس کے اعلامیے کے مطابق پانچوں یورپی ممالک نے پاکستان کے لئے آفیشل سطح پر نوکریاں فراہم کرنے اور غیرقانونی امیگریشن کی حوصلہ شکنی اور قانونی امیگریشن کی حوصلہ افزائی کے لئے مربوط روڈ میپ مرتب کرنے پر اتفاق کیا۔ کانفرنس میں داخلی سکیورٹی، دہشت گردی اور اینٹی نارکوٹکس کے سدباب کے لیے تفصیلی مشاورت کی گئی اور بارڈر سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر مفصل بات چیت کی گئی۔

پاکستان کی تقریباً 22 دہشت گرد تنظیمیں

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے موجودہ پاک افغان بارڈر صورتحال پر بھی بریف کیا اور بتایا کہ اس وقت 22 دہشت گرد تنظیمیں افغانستان میں منظم ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت دنیا اور افغانستان میں دہشت گردوں کے درمیان ایک دیوار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انسانی اسمگلنگ مافیا کے خلاف سخت کریک ڈائون کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں اور پاکستان سے یورپ جانے والی غیر قانونی امیگریشن میں 47 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ یورپی ممالک اور پاکستان باہمی تعاون سے اس بڑے چیلنج پر قابو پا سکتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...