پاک فوج کی دوربابا میں افغان پوسٹ پر گولہ باری، 2 طالبان کمانڈرز سمیت 4 افراد ہلاک
پشاور کی خبر
پشاور (ویب ڈیسک) ضلع خیبر میں وادی تیراہ سے پاک فوج نے افغانستان کے علاقہ دوربابا میں افغان پوسٹ پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 2 اہم طالبان کمانڈرز سمیت 4 افراد مارے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹانک “فتنہ الخوارج” کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن، 8 خارجی ہلاک، آئی ایس پی آر
کارروائی کی تفصیلات
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع خیبر کی وادی تیراہ سے سرحد پار افغانستان کے علاقے دوربابا میں افغان طالبان کے ایک مرکز (دوربابا) کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں چار افراد مارے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام کے ہوٹل میں 70 سالہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا
ہلاکتوں کی شناخت
ذرائع کا کہنا ہے کہ گولہ باری میں مارے جانے والوں میں دو اہم طالبان کمانڈرز بسم اللہ اور رستم شامل ہیں، جبکہ دو دیگر افراد افغان طالبان کے رضاکار تھے۔ سکیورٹی حکام کے مطابق کارروائی کے دوران دوربابا میں قائم افغان پوسٹ (دوربابا مرکز) بھی تباہ ہوگئی۔
مخصوص اہداف اور کشیدگی
ذرائع کے مطابق کارروائی مخصوص اہداف کے خلاف کی گئی۔ واقعے کے بعد سرحدی علاقوں میں کشیدگی بڑھ گئی اور سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔








