آج رات رمضان المبارک کا چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا
چاند کا منظر
ریاض (وقار نسیم وامق) آج رات رمضان المبارک کا چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔ یہ روح پرور منظر سعودی عرب کے معیاری وقت کے مطابق رات 10 بجکر 40 منٹ پر دیکھا جاسکے گا۔
فلکیاتی معلومات
سعودی ادارہ فلکیات کے مطابق آج 28 فروری کو رمضان المبارک کا چاند رات 10:40 پر عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔ فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ، انجینئر ماجد ابوزاہرہ نے مزید بتایا کہ فلکیاتی اعتبار سے چاند کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے سے زمین کے کسی بھی مقام سے چاند کی سمت دیکھنے سے خانہ کعبہ کی سمت کا درست تعین کیا جا سکے گا۔








