ایران پر حملہ، صدر ٹرمپ کا بیان بھی آ گیا
یو ایس کی ایران پر کارروائی
واشنگٹن (ویب ڈیسک) ایران کے خلاف امریکی و اسرائیلی حملوں کے بعد، امریکہ کے صدر ٹرمپ کا بیان بھی سامنے آ گیا۔
صدر ٹرمپ کا موقف
صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ نے ایران کے خلاف ایک بڑا آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا، اور ہمارا مقصد ایرانی حکومت کے آنے والے خطرے کو ختم کر کے امریکی عوام کا دفاع کرنا ہے۔








