ہم نے تمہیں خبردار کیا تھا: ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا ایکس پر پیغام
ایرانی پارلیمنٹ کی شدید تنقید
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے سوشل میڈیا پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مخالفین کو پہلے ہی خبردار کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کابینہ کا اجلاس، گلگت بلتستان کیلیےایم آر آئی اور کیتھ لیب، ٹورازم انٹرن شپ پروگرام، نرسنگ ایونگ کلاسز، پتنگ بازی کو ناقابل ضمانت قراردینے کی منظوری
خطرے کی گھنٹی
تفصیلات کے مطابق ابراہیم عزیزی نے ایکس پر جاری اپنے پیغام میں لکھا، "ہم نے تمہیں خبردار کیا تھا، اب تم ایک ایسے راستے پر چل پڑے ہو جس کا انجام اب تمہارے کنٹرول میں نہیں رہا۔"
یہ بھی پڑھیں: افواج پاکستان کی توہین پر مزاح نگار انور مقصود کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست جمع کرا دی گئی
اسرائیل کا حملہ
یاد رہے کہ آج صبح اسرائیل کی جانب سے اچانک ایران پر پیشگی حملہ کر دیا گیا، جس کے بعد تہران میں مختلف مقامات پر دھویں کے بادل اٹھتے ہوئے دکھائی دیئے۔
امریکا کے صدر کی تصدیق
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایران پر حملے کی تصدیق کر دی ہے۔








