امریکہ اور اسرائیل کے حملے کا جواب دینے کی تیاری کر رہے ہیں، جو تباہ کن ہو گا: ایرانی عہدیدار
ایران کی جانب سے جوابی حملے کا اعلان
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ اور اسرائیل کے اچانک حملے کے بعد ایران نے بھی جوابی حملے کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل اور کار میں تصادم، 3 افراد جاں بحق
ایرانی عہدیدار کا بیان
تفصیلات کے مطابق ایرانی عہدیدار نے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’تہران امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے جواب کی تیاری کر رہا ہے، اور جوابی کارروائیاں انتہائی تباہ کن ہوں گی۔''
یہ بھی پڑھیں: پاکستان امن کا خواہاں ضرور ہے مگر دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگا:وزیر اعلیٰ مریم نواز
حملوں کی شدت کا اندازہ
ایرانی عہدیدار نے کہا کہ ان حملوں کا اختتام اب آپ کے اختیار میں نہیں رہا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ؛ 3 سالہ بچی سے زیادتی کے کیس میں باپ کی ضمانت منظور
ایرانی میڈیا کی رپورٹ
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی صدارتی محل اور سپریم لیڈر خامنہ ای کے کمپاؤنڈ کے قریب 7 میزائل گرے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایم بی بی ایس طلبا کی رجسٹریشن فیس میں اضافہ: ایک نیا چیلنج
سروس متاثر
تہران میں مختلف مقامات پر موبائل فون سروس بھی متاثر ہو چکی ہے جبکہ تین مقامات سے دھویں کے بادل بھی اٹھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
فضائی حدود کی بندش
اسرائیل اور ایران کی جانب سے اپنی فضائی حدود پروازوں کیلئے بند کر دی گئی ہیں۔








