پاکستان ایئر ٹریفک کنٹرول کو فضائی حدود کی کڑی نگرانی کی ہدایت
حملے کے بعد ایئر ٹریفک کی نگرانی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد پاکستان ایئر ٹریفک کنٹرول کو ملکی فضائی حدود کی کڑی نگرانی کی ہدایت کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صرف 7 فیصد زمین زیرکاشت رہ گئی، ایشیائی ترقیاتی بینک نے بلوچستان میں پانی کی شدید قلت کی نشاندہی کردی
پاکستانی ایئر لائنز کی ہدایت
ذرائع کے مطابق پاکستانی ایئر لائنز کو ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہیں۔ اے ٹی سی کو ایران اور افغانستان کی فضائی حدود کی بھی کڑی نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت چین روانہ
ایران پر حملے کا منظرنامہ
واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے اچانک ایران پر حملہ کر دیا ہے، جس کے بعد تہران اور دیگر کئی مقامات دھماکوں سے گونج اٹھے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں متعدد اسرائیلی میزائل یونیورسٹی اسٹریٹ اور جمہوری ایریا پر گرے ہیں، یہ امریکا اور اسرائیل کا مشترکہ حملہ ہے۔
میزائل حملوں کا اثر
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی صدارتی محل اور سپریم لیڈر خامنہ ای کے کمپاؤنڈ کے قریب 7 میزائل گرے جبکہ تہران کے مضافات اور کئی مقامات سے دھویں کے گہرے بادل اٹھتے دکھائی دیے ہیں، افراتفری کی صورتِ حال دیکھنے میں آ رہی ہے۔








