ایران پر حملہ کیوں کیا۔۔۔؟ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا مؤقف بھی آ گیا
ایران پر حملے کا پس منظر
تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران پر حملہ کیوں کیا۔۔۔؟ اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا موقف بھی آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ساتھ مجوزہ بجلی ٹیرف میں تبدیلی پر بات چیت کررہے ہیں: آئی ایم ایف
نیتن یاہو کا بیان
اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایران پر حملے سے متعلق کہا ہے کہ ایرانی رجیم کے خطرے کو ختم کرنے کے لیے امریکہ و اسرائیل نے آپریشن شروع کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟
خطرات اور آپریشن کی ضرورت
’’جنگ‘‘ کے مطابق، اسرائیلی وزیرِ اعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ و اسرائیل نے ایرانی دہشت گردی کی حکومت کے موجودہ خطرے کو دور کرنے کے لیے یہ آپریشن شروع کیا ہے۔ آپریشن ایرانی لوگوں کے لیے تقدیر کو اپنے ہاتھ میں لینے کے لیے حالات پیدا کرے گا، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے مسلح ہونے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
ایران کا جواب
واضح رہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے اچانک حملے کے بعد ایران نے بھی اسرائیل پر جوابی حملہ کر دیا ہے۔








