طیارہ گرانے کا افغان دعویٰ۔۔۔ ترجمان دفترِ خارجہ کا رد عمل آ گیا
افغانستان کا دعویٰ: طیارہ گرانے کی خبر
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) طیارہ گرانے کا افغان دعویٰ۔۔۔ ترجمان دفترِ خارجہ کا رد عمل آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نامکمل یا بوگس دستاویزات کے حامل مسافر کو ہرگز سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی، پاکستان کی عزت ہم سب کی عزت ہے: محسن نقوی
پاکستانی طیارے کے بارے میں وضاحت
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان کا طیارہ گرانے کا افغانستان کا دعویٰ مکمل طور پر غلط ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دیکھتے ہیں نئی قیادت کیا کرتی ہے، اللہ کرے ہمارے مزاج بدلیں: اعظم سواتی
طالبان کے بیان کی تردید
ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ’’جیو نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کی طرف سے پاکستانی طیارہ گرائے جانے کی بات جھوٹی اور بے بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام سے تصدیق کی ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں۔
پاک فضائیہ کی کارروائیاں
دوسری جانب پاک فضائیہ نے قندھار میں افغان فوج کے ہیڈ کوارٹرز کو تباہ کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ افغان صوبے ننگرہار کی مہمند دھارا بیس میں 2 اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے.








