جوابی کارروائی، ایران نےمبینہ طورپر عرب ممالک میں موجود امریکی اثاثوں کو نشانہ بنادیا
ایران کا جوابی حملہ
منامہ (ویب ڈیسک) اسرائیلی و امریکی حملوں کے جواب میں ایران نے عرب ممالک میں موجود امریکی اثاثوں کو مبینہ طورپر نشانہ بنادیا جس کے نتیجے میں دھماکے سنے گئے۔
الجزیرہ کے مطابق بحرین نے تصدیق کی ہے کہ امریکی نیوی کے ففتھ فلیٹ پر میزائل حملہ ہوا ہے جس کے بعد بیس کے قریب سے دھواں اٹھتا بھی دکھائی دیا، کویت میں بھی دھماکوں اور سائرن بجنے کی آوازیں سنی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز سے جرمن ادارے ہوپ چلڈرن کینسر سینٹر کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات
سوشل میڈیا پر تبصرے
???????????????????????????? Footage shows Iran's missile attack on U.S. Navy in Bahrain.pic.twitter.com/La7qAHjWAp https://t.co/EldLBrN13I
— Mario Nawfal (@MarioNawfal) February 28, 2026
دوسرے ممالک میں صورتحال
بحرین اور کویت کے علاوہ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں بھی زوردار دھماکہ سنا گیا جس کی اطلاع رائٹرز نے دی تاہم قطر نے ایک ایرانی میزائل کو اپنی فضائی حدود میں ناکارہ بنا دیا۔ صحافی ماریو نوفال کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ ایران حملہ کرنے والی رینج میں تقریباً ہر امریکی اڈے پر جائے گا۔








