حتمی فتح کے بہت قریب ہیں، جلد از جلد آپ کے درمیان پہنچنا چاہتا ہوں تاکہ مل کر ایران کو واپس لے سکیں : رضا پہلوی
ایرانی عوام سے احتجاج کی اپیل
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے سابق شاہ کے جلاوطن بیٹے رضا پہلوی نے ایرانی عوام سے دوبارہ سڑکوں پر نکلنے کی اپیل کر دی اور کہا کہ احتجاج دوبارہ شروع کرنے کا وقت قریب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی بورڈ راولپنڈی کا تمام امتحانات مقررہ شیڈول کے مطابق لینے کا اعلان
امریکہ اور اسرائیلی حملے کے بعد ردعمل
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران پر امریکہ اور اسرائیلی حملوں کے بعد سابق شہنشاہ رضا شاہ پہلوی کے بیٹے رضا پہلوی کا بیان سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قائمہ کمیٹی اجلاس کے دوران سخت سوالات پر آئی جی اسلام آباد برہم، تلخ جملوں کا تبادلہ
فتح کا قریب ہونا
’’جنگ‘‘ کے مطابق رضا پہلوی کا کہنا ہے کہ ہم حتمی فتح کے بہت قریب ہیں۔ میں جلد از جلد آپ کے درمیان پہنچنا چاہتا ہوں تاکہ ہم مل کر ایران کو واپس لے سکیں اور اسے دوبارہ تعمیر کرسکیں۔ ایرانی عوام کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ احتجاج دوبارہ شروع کرنے کا وقت قریب ہے، تاہم فی الحال عوام گھروں میں رہیں، پرسکون رہیں اور اس وقت کے لیے تیار رہیں جب وہ واضح ہدایات جاری کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ضم شدہ اضلاع کے 267 ارب واجب الادا، وفاق فنڈز منتقل کرے: بیرسٹر سیف
سیکیورٹی فورسز کے نام پیغام
انہوں نے فوج، پولیس اور سیکیورٹی فورسز سے بھی کہا ہے کہ وہ مذہبی قیادت سے علیٰحدگی اختیار کریں اور مستحکم اور محفوظ منتقلی کے عمل کا حصہ بنیں۔
سوشل میڈیا سے پیغام
My dear compatriots,
Decisive moments lie before us.
The assistance that the President of the United States had promised to the brave people of Iran has now arrived. This is a humanitarian intervention, and its target is the Islamic Republic, its apparatus of repression, and… https://t.co/YAq3rJLzdd pic.twitter.com/VVQ17mvhJ9
— Reza Pahlavi (@PahlaviReza) February 28, 2026








