کراچی ایئرپورٹ اور اطراف میں سیکیورٹی ہائی الرٹ،رینجرز، پولیس اور اے ایس ایف کے اضافی دستے تعینات
کراچی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی ہائی الرٹ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی ایئرپورٹ اور اطراف میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، رینجرز، پولیس اور اے ایس ایف کے اضافی دستے تعینات کر دیئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس، خطے میں بدلتی سمندری صورتحال ،قومی سلامتی اورجنگی تیاریوں سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال
سیکیورٹی اقدامات کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ اور اس کے اطراف کے علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ ’’جنگ‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ رینجرز، پولیس، اور اے ایس ایف کے اضافی دستے ایئرپورٹ کی حدود کی سڑکوں پر تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی ہیڈکوارٹرز اور پی آئی اے سول ایوی ایشن اتھارٹی ہیڈکوارٹرز کی سیکیورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف نے بلال بن ثاقب کو معاون خصوصی مقرر کردیا
داخلے کی پابندیاں
ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن کالونی میں ملازمین اور رہائشیوں کے علاوہ گاڑیوں کے داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پی آئی اے ٹاؤن شپ کی سڑک سے ایئرپورٹ، پی آئی اے ہیڈ آفس، اور پی آئی اے ہیڈکوارٹرز جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
مسافروں کے لیے ہدایات
ایئرپورٹ ذرائع نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فلائٹ کے لیے وقت سے پہلے ایئرپورٹ پہنچیں کیونکہ ایئرپورٹ پر راستے میں سخت چیکنگ کے باعث وقت لگ سکتا ہے۔ ایئرپورٹ پر صرف مسافروں کو جانے کی اجازت ہوگی جبکہ بلا وجہ ایئرپورٹ آنے والوں کو ایئرپورٹ نہ آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔








