ایران کے شہر مناب میں لڑکیوں کے سکول پر اسرائیلی حملہ، 24 طالبات جاں بحق
اسرائیلی حملے کا افسوسناک واقعہ
مناب (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے شہر مناب میں لڑکیوں کے سکول پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں 24 طالبات جاں بحق ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں سموگ کے ڈیرے ، آلودہ ترین شہروں میں پھر پہلے نمبر پر آ گیا
جانی نقصان کی ابتدائی اطلاعات
ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ حملے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے تھے، تاہم فرانسیسی نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں جانی نقصان بڑھ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے دھرنوں کا اعلان کر دیا
امریکی اور اسرائیلی حملے
’’جنگ‘‘ کے مطابق امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کردیا ہے۔ تہران، اصفہان، قم، کرج، کرمان شاہ، لورستان اور تبریز میں دھماکے ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: آن لائن فراڈ نیٹ ورک، کراچی میں منظم گروپ کیخلاف بڑی کارروائی، تہلکہ خیز انکشافات
میزائل حملے
ایرانی صدارتی محل اور سپریم لیڈر خامنہ ای کے کمپاؤنڈ کے قریب 7 میزائل گِرے۔
یہ بھی پڑھیں: 25 دسمبر ۔۔۔خوشیوں بھرا دن
جانی نقصان کی تفصیلات
ایرانی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اسرائیلی حملے میں متعدد ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کے سینئر کمانڈرز، سیاسی حکام جاں بحق ہوئے۔
حکام کی حفاظت
حملوں میں صدر مسعود پزشکیان محفوظ رہے، آیت اللّٰہ خامنہ ای محفوظ مقام پر منتقل کر دیئے گئے۔








