عالمی ادارے آئی پی ایس او ایس نے وفاقی حکومت کی 2 سالہ کارکردگی بارے اہم رپورٹ جاری کر دی
عوامی اعتماد میں بہتری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی ادارے آئی پی ایس او ایس کی جانب سے جاری کردہ کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس برائے پہلی سہ ماہی 2026 کے مطابق وفاقی حکومت کے 2 سالہ دور میں عوامی اعتماد اور معاشی توقعات میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان مشترکہ جنگی مشقیں
معاشی توقعات اور عوامی رائے
رپورٹ کے مطابق تقریباً 10 میں سے 4 پاکستانیوں یعنی 40 فیصد کا ماننا ہے کہ ملک درست سمت میں گامزن ہے۔ یہ شرح حکومت کے برسرِ اقتدار آنے کے وقت 12 فیصد تھی، جو اب 3 گنا سے زیادہ بڑھ چکی ہے۔اگرچہ مہنگائی، غربت اور بے روزگاری اب بھی اہم مسائل سمجھے جاتے ہیں، تاہم 2024 کے مقابلے میں ان تمام مسائل کے حوالے سے تشویش میں نمایاں کمی آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں بہت مضبوط لیڈر شپ ہے، امریکی صدر ٹرمپ
معاشی استحکام کا احساس
رپورٹ کے مطابق تقریباً ہر چار میں سے ایک پاکستانی معیشت کو مضبوط قرار دیتا ہے۔ یہ شرح 2024 میں صرف 4 فیصد تھی، جو چھ گنا اضافہ ظاہر کرتی ہے اور ریکارڈ بلند ترین سطح کے قریب پہنچ چکی ہے، پنجاب و سندھ کے رہائشیوں اور خوشحال طبقے میں یہ تاثر زیادہ مضبوط ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اور خوشخبری، ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 80 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
خریداری کا اعتماد اور اطمینان
12 فیصد پاکستانی خود کو گھریلو خریداری میں پُراعتماد محسوس کرتے ہیں، جو 2024 میں 4 فیصد تھا۔ اسی طرح بڑی خریداری میں اطمینان 2 فیصد سے بڑھ کر 5 فیصد ہو گیا ہے۔ یہ بہتری نوجوانوں، شہری آبادی، پنجاب اور خوشحال طبقے میں زیادہ دیکھی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ماسکو میں کار بم دھماکا، روسی جنرل ہلاک
سرمایہ کاری کے مواقع
رپورٹ کے مطابق ملک میں سرمایہ کاری کے لیے اعتماد 11 فیصد سے بڑھ کر 16 فیصد ہو گیا ہے، جبکہ ملازمت کے تحفظ کا احساس 12 فیصد سے بڑھ کر 23 فیصد تک پہنچ گیا ہے، جو پاک بھارت کشیدگی کے بعد کی بلند ترین ہے۔ سندھ اور پنجاب کے رہائشیوں میں ملازمت کے تحفظ کا احساس زیادہ مضبوط ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ترقی اتنی بری نہیں جیس طرح بتائی جاتی ہے، جان بوجھ کر ہمارے لیے ندامت والا ماحول بناتے ہیں، اگلی میٹنگ کے لیے میرا ہدف 45 فیصد ہوگا۔
کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس
اس کے علاوہ پاکستان کا کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس دو سال میں 31.5 سے بڑھ کر 35.5 ہو گیا ہے، یعنی 4 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
خلاصہ
رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کے دو سالہ دور میں عوامی اعتماد، معاشی توقعات اور مالی امیدوں میں بتدریج اور مستحکم بہتری آئی ہے، جو ملک کی معاشی سمت کے حوالے سے مثبت پیش رفت کا مظہر ہے۔








