سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا صدر یو اےای اور امیر قطر سے رابطہ، کشیدگی فوری ختم کرنے پر زور
ٹیلیفونک رابطہ
جدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان اور قطر کے امیر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور حالیہ ایرانی حملوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کردار، جرأت اور قابلیت پاک فوج کی لازوال اقدار ہیں : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
ایرانی حملوں پر گفتگو
دونوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی برادر ممالک کی سرزمین کو نشانہ بنانے والے ایران کے حملوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی قید تحریکِ انصاف اور حکومت کے درمیان وقت گزاری کا کھیل ہے: لیاقت بلوچ
سعودی ولی عہد کی مذمت
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان حملوں کی شدید مذمت کی اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ سعودی عرب کی مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پہلا ون ڈے: آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کی 2وکٹیں گر گئیں
قطر کے امیر کا کردار
قطر کے امیر کا سعودی ولی عہد سے ٹیلیفون، کشیدگی فوری ختم کرنے پر زور
قطر کے امیر نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور خطے میں جاری صورتحال اور اس کے علاقائی و بین الاقوامی سلامتی پر مرتب ہونے والے اثرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ گفتگو کے دوران قطر اور سعودی عرب دونوں نے کشیدگی کے فوری خاتمے اور مذاکرات کی میز پر واپسی کی ضرورت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشز سیریز؛ میچ کے وقفے میں مبینہ شراب نوشی پر انگلش کھلاڑیوں کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ
قطر کی حمایت
سعودی عرب نے قطر کی سرزمین کو ایرانی بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنائے جانے کی سخت مذمت کی اور قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعلان کیا۔
سعودی عرب کا عزم
سعودی عرب نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ قطر کی خودمختاری، سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے اٹھائے جانے والے تمام اقدامات میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا پختہ عزم رکھتا ہے.








