کشیدگی بڑھنے سے انتہائی خطرناک نتائج برآمد ہوں گے، ایران پر فوجی کارروائیاں افسوسناک ہیں: عمان
سلطنت عمان کا بیان
مسقط (مانیٹرنگ ڈیسک) سلطنت عمان نے کہا ہے کہ کشیدگی بڑھنے سے انتہائی خطرناک نتائج برآمد ہوں گے، ایران پر فوجی کارروائیاں افسوسناک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی ایک دن بھی جیل میں نہیں رہنا چاہتے، جیل میں ان کی لیونگ کنڈیشن اے ون ہے، رانا ثنا اللہ
ایرانی اقدامات پر افسوس
تفصیلات کے مطابق سلطنت عمان نے ایران کے خلاف اسرائیلی اور امریکی فوجی کارروائیوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری افسران کے لیے رہائشی مکانات کے کرایوں کی حد میں نظرثانی
بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی
’’جنگ‘‘ کے مطابق سلطنت عمان کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل اور امریکی اقدام بین الاقوامی قانون، تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے اصول کی خلاف ورزی ہے۔ کشیدگی بڑھنے سے انتہائی خطرناک نتائج برآمد ہوں گے، ایران پر اسرائیلی اور امریکی فوجی کارروائیاں افسوسناک ہیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جنگ بندی نافذ کرنے کے لیے ہنگامی اجلاس بلائے، عالمی برادری بین الاقوامی قانون کی حمایت میں واضح مؤقف اختیار کرے۔
ریاستوں کے دفاع کا حق
اعلامیے کے مطابق بین الاقوامی قانون کے تحت ریاستوں کے اپنے دفاع کے حق کی بھی توثیق کرتے ہیں۔








