ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی بروقت کارروائی، خاتون کو ہراساں کرنے والا شاپ منیجر گرفتار
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی کارروائی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں قائم ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے نجی جوتوں کی دکان کے منیجر حسن نوازکو خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کروا دیا۔
خاتون کی شکایت کا اندراج
متاثرہ خاتون نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں اپنی شکایت درج کروائی۔ خاتون کے مطابق ملزم نے نازیبا حرکت کا ارتکاب کیا جبکہ ماضی میں بھی اسے غیر اخلاقی پیغامات بھیجتا رہا تھا۔
پولیس کی فوری کارروائی
شکایت موصول ہوتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔








