اللہ کا شکر ہے پنجاب میں روزگار اور کاروبار کا وعدہ پورا ہوا، 1100 الیکٹروبسیں آگئیں، کسی بوڑھے مریض کو دوا کے لیے لائن میں نہیں لگنا پڑتا : وزیر اعلیٰ مریم نواز
شکریہ کا اظہار
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) الحمد للہ، وزیراعلی مریم نواز نے اظہار تشکر اور عجز کیا ہے اور کہا کہ اللہ کا شکر ہے بے گھر کو چھت دینے کا وعدہ پورا ہوا ہے، ڈیڑھ لاکھ کے قریب گھر بن رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گمشدہ افراد پوری دنیا کا مسئلہ، شہری کا فوجی مقدمہ چل سکتا ہے، اعظم نذیر تارڑ
جدید الیکٹر بسیں
اللہ کا شکر ہے پنجاب کے ہر شہری کے لیے دنیا کی جدید ترین الیکٹر وبس کا وعدہ پورا ہوا ہے، پنجاب میں 1100 الیکٹر وبسیں آگئیں، 1500 مزید لائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بین الاقوامی موسمیاتی ایپس کی پاکستان میں مون سون کی زائد بارشوں کی پیشگوئی
صحت کی سہولیات
اللہ کا شکر ہے علاج کی سہولت گھر کی دہلیز تک پہنچانے کا وعدہ پورا ہوا ہے، فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویل سے 2 کروڑ مریض فیض یاب ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے 60 شادی شدہ خواتین کو پاکستان واپس آنے سے زبردستی روک دیا
میٹرو بس پروجیکٹس
اللہ کا شکر ہے پنجاب کے دو بڑے شہروں میں میٹرو لانے کے وعدے پر عمل درآمد کا آغاز ہوگیا، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میٹرو بس پراجیکٹ شروع ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: مشکلات سے عزم تک: ماسٹر صاحب کی دکان کو نئی زندگی ملنے کی کہانی
سالڈ ویسٹ پراجیکٹ
اللہ کا شکر ہے پنجاب میں دنیا کا سب سے بڑا سالڈ ویسٹ پراجیکٹ کا آغاز ہو گیا، پہلی مرتبہ دیہات میں صفائی کے ساتھ ساتھ ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو روزگار ملا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کبھی بھرپور پروٹوکول میں گھومنے والا سابق امریکی صدر جو بائیڈن کا بیٹا اب کہاں اور کس حال میں ہے؟ نئی تصویر سامنے آگئی۔
تعلیمی سہولیات
وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے طلبہ کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ دینے کا وعدہ پورا ہوا، بچوں کو 1 لاکھ لیپ ٹاپ دے دئیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: علماء کرام کا اتفاق، یکساں اوقاتِ اذان ونماز پر جلد عملدرآمد کا فیصلہ
بچوں کی تعلیم
اللہ کا شکر ہے وسائل کی کمی کے شکار بچوں کو پڑھانے کا وعدہ پورا ہوا، لاکھوں بچوں کو ہونہار سکالر شپ مل گئے۔
یہ بھی پڑھیں: حسن نواز: دیوالیہ پن کیا ہے اور برطانیہ میں اس کی کیا اہمیت ہے؟
دوائی کی دستیابی
اللہ کا شکر ہے کسی بوڑھے مریض کو دوائی کے لئے لائن میں نہیں لگنا پڑتا۔ کینسر، کارڈیالوجی، ہیپا ٹائٹس اور ٹی بی کے مریضوں کو گھر بیٹھے 2 ماہ کی میڈیسن مل رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کون ہیں؟جانیے
صحت کے مراکز
اللہ کا شکر ہے دیہات کے ہسپتالوں کو یورپی کلینک میں بدلنے کا وعدہ پورا ہوا، 3 ہزار مراکز صحت ہیلتھ کلینک میں بدل گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا جھوٹ بے نقاب، امریکہ کا بھارتی دعوؤں پر انٹیلی جنس شواہد کی تصدیق سے انکار
ہارٹ کیئر
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے ہارٹ اٹیک کا علاج متعلقہ ضلع میں ہونے کا وعدہ پورا ہوا، پنجاب کے ضلعی ہسپتالوں میں کیتھ لیب بن گئیں، انجیو گرافی اور انجیو پلاسٹی شروع ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: جاسوسی کا الزام، روس نے برطانوی سفارتکار کو ملک بدر کردیا
بچوں کی دل کی سرجری
اللہ کا شکر ہے پیدائشی دل کے مریض بچوں کی آپریشن کے لیے ویٹنگ لسٹ ختم کرنے کا وعدہ پورا ہوا ہے، 10 ہزار سے زائد بچوں کی ہارٹ سرجری ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: بابراعظم یا کوئی بھی کرکٹر ہو، کھیل سب کے لیے کھلا ہے، عاقب جاوید
امن و امان کی بحالی
اللہ کا شکر ہے پنجاب میں امن و امان بحال ہوا ہے، سی سی ڈی اور پیف ڈک قائم ہوا ہے، جرائم میں 70 فیصد تک کمی ہوئی، پہلی دفعہ کچے کا علاقہ مکمل واگزار کروا لیا گیا۔
تحفظ اور روزگار
اللہ کا شکر ہے پنجاب کی ہر بیٹی کو تحفظ فراہم کرنے کا وعدہ پورا ہوا ہے، ورچوئل پولیس سٹیشن قائم کردئیے گئے اور پینک بٹن لگا دئیے گئے۔ اللہ کا شکر ہے پنجاب میں روزگار اور کاروبار کا وعدہ پورا ہوا ہے، آسان کاروبار کارڈ، فنانس سکیموں کے ذریعے نئے بزنس کھل گئے، ایک لاکھ 9 ہزار سے زیادہ افراد کو روزگار مل گئے۔








