امارات نے ایرانی میزائلوں کی تیسری لہر ناکام بنادی، وزارت دفاع

متحدہ عرب امارات کی فضائی دفاعی کامیابی

ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ملکی فضائی دفاعی نظام نے ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں اور ڈرونز کی تیسری لہر کو کامیابی سے فضا میں ہی تباہ کر دیا۔ ایران کی طرف سے داغے جانے والے میزائلوں کے باعث پام جمیرہ، اٹلانٹس ہوٹل، سٹی واک سمیت متعدد اہم مقامات کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا کی سب سے بڑی عمارت برج الخلیفہ کو بھی خالی کرائے جانے کی اطلاعات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں پر نظرثانی کا کیس؛ مسلم لیگ ن نے اضافی گزارشات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں

خطرات کا مؤثر جواب

وزارت دفاع کے مطابق کارروائی نہایت مؤثر انداز میں انجام دی گئی اور کسی قسم کا بڑا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افواج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور ریاست کی سلامتی و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ وزارتِ دفاع نے واضح کیا کہ شہریوں، مقیم غیر ملکیوں اور سیاحوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: خالد العامری اور اداکارہ سنینا کی منگنی کی خبریں مزید زور پکڑنے لگیں

میزائل اور ڈرونز کا نقصان

وزارت کے مطابق فضائی دفاعی نظام کی جانب سے تباہ کیے گئے میزائلوں اور ڈرونز کے کچھ ٹکڑے مختلف علاقوں میں گرے، جن میں ابو ظہبی اور دبئی شامل ہیں، تاہم ان مقامات پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ حکام نے اس حملے کو قومی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست اپنی سرزمین اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ وزارت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف سرکاری ذرائع سے تصدیق شدہ معلومات حاصل کریں اور افواہوں یا غیر مستند خبروں کو پھیلانے سے گریز کریں۔

دبئی میں واقعہ اور ایمرجنسی اقدامات

دوسری جانب دبئی حکام نے تصدیق کی ہے کہ پام جمیرہ میں واقع ایک عمارت میں پیش آنے والے واقعے کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی، جس پر فوری طور پر ایمرجنسی ٹیمیں روانہ کی گئیں اور علاقے کو محفوظ بنا لیا گیا۔ دبئی سول ڈیفنس کے مطابق آگ پر اب قابو پا لیا گیا ہے۔ واقعے میں چار افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ رہائشیوں اور سیاحوں کی سلامتی اولین ترجیح ہے اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری ہیں۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ پُرسکون رہیں، صرف مستند سرکاری معلومات پر انحصار کریں اور سوشل میڈیا پر ویڈیوز یا تصاویر شیئر کرنے سے گریز کریں۔ مزید تفصیلات مناسب وقت پر جاری کی جائیں گی۔

Categories: عرب دنیا

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...