ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کر دیا
ایرانی پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
آبنائے ہرمز میں جہازوں کی گزرگاہ بند
ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے پیغام جاری کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو بند کر دیا ہے، اس وقت کسی جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں۔
عالمی تیل کی ترسیل پر اثرات
برطانوی میڈیا کے مطابق دنیا کے خام تیل کا تقریباً پانچواں حصہ آبنائے ہرمز کے راستے سے گزرتا ہے، آبنائے ہرمز صرف 40 کلومیٹر چوڑا ہے۔
تیل برآمد کرنے والے ممالک کی صورت حال
خبر ایجنسی کے مطابق آبنائے ہرمز سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور ایران جیسے ممالک سے تیل دیگر ممالک کو پہنچایا جاتا ہے۔
قطر کی برآمدات پر اثر
دنیا میں سب سے زیادہ ایل این جی برآمد کرنے والا ملک قطر بھی اپنی برآمدات کے لیے اسی گزر گاہ پر انحصار کرتا ہے۔
آپیک ممالک اور ایشیائی منڈی
خبر ایجنسی کے مطابق اوپیک رکن ممالک ایشیائی ممالک کو زیادہ تر خام تیل آبنائے ہرمز کے ذریعے ہی برآمد کرتے ہیں۔








