14 اڈوں پر حملے کیے اور بڑی تعداد میں امریکی فوجی ہلاک کردیئے، ایرانی پاسداران انقلاب کا دعویٰ
ایران کی پاسداران انقلاب کا دعویٰ
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ کے حملوں کے جواب میں خطے میں موجود امریکہ کے 14 اڈوں کو نشانہ بنایا گیا، جس میں بڑی تعداد میں امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ سرا لال پری بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے یکجہتی کے لئے اڈیالہ جیل کے باہر پہنچ گئی
ایرانی افواج کا عزم
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ ایران کی افواج کا طاقتور آپریشن بھرپور قوت سے جاری رہے گا۔ امریکی اڈوں پر ایرانی فورسز کے حملے مزید شدت کے ساتھ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پنجاب بھر میں اینٹی سموگ گرینڈ آپریشن کی اہم تفصیلات شیئر کر دیں
سینٹ کام کا ردعمل
دوسری جانب ترجمان سینٹ کام نے کہا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کا 200 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کا دعویٰ غلط ہے۔ امریکی بحریہ کے جہاز کو نقصان پہنچانے کا ایرانی دعویٰ بھی غلط ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا، 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
آپریشن وعدہ صادق 4
خیال رہے کہ ایران نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کو ’’آپریشن وعدہ صادق 4‘‘ کا نام دیا ہے۔
حملوں کی تفصیلات
اس سے قبل ایرانی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا تھا کہ اس نے خطے میں موجود کئی امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے، جن میں بحرین میں تعینات امریکی بحریہ کا ففتھ فلیٹ بھی شامل ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اس نے بحرین، قطر اور متحدہ عرب امارات میں موجود امریکی اڈوں کے ساتھ ساتھ مقبوضہ فلسطینی علاقوں (اسرائیل) کے مرکز میں واقع فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ’’آپریشن وعدہ صادق 4‘‘ امریکی فوج اور بچوں کے قاتل صہیونی حکومت کے خلاف کیا جا رہا ہے، جس کے تحت جارح دشمن کے علاقائی اہداف پر حملے کیے گئے ہیں。








